Thursday, 24 March 2016

امر بیل

وہ چیختی جا رہی تھی نور الابصار میرا دل پھٹتا جا رہا ہے میں کیا کروں میرا اپنے آپ پہ بس نہیں رہا ..کیا وہ اور کسی لڑ کی کے ساتھ ایسے ہنسی خوشی رہے گا ؟؟میرا دل پھٹ رہا ہے سوچ کے..اسکا تصور میری جان نہیں چھوڑتا مجھ سے کہتا ہے تمہیں خوش رہنے کا کو ئی حق نہیں ,, اور ہارورڈ سے پڑھنے والی وہ شوخ چنچل ,ذہین لڑکی اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس آگئی.. اور محبت کیسے بنجر کر دیتی ہے اسے سب نظر آ رہا تھا نا محرم سے محبت نا صرف اسکی شکا ر ہستی کو بلکہ اسکے قر یبی لوگوں کو جس اذیت میں مبتلا کر دیتی ہے ..اس آگ میں پاؤں رکھنے سے پہلے اندازہ نہیں لگا سکتا کوئی..اسے ایک ایک کر کے ان بیس سالوں کے احسا نا ت یا د آنے لگے اسکا بابا جو فر ما ئش سے پہلے ہی ہر چیز لا دیا کر تے تھے..اسکی ماں جو ہر وقت اسکی پسند کے کھا نے بنا نے میں اسکی فرما ئشیں پوری کر نے میں جتی رہتی تھی,,اسکے بھا ئی جو اسے بے حد تنگ کر نے کے با وجود آنکھوں کا تا را بنا ئے ہو ئے تھے.. اور وہ ان سب محبتوں کو ٹھوکر مار کر اپنے نفس کے پیچھے چل نکلی تھی.. اسے اسکی وہ میٹھی میٹھی با تیں ,اسکا خیال کرنا اور fairy land کی سیر کرا دینا ہر چیز پر حاوی نظر آنے لگا.. نبی صہ نے فرمایا "محبت انسان کو اندھا کر دیتی ہے" ہاں وہ واقعی اندھی ہو نے لگی تھی اسے اسکی باتوں کے سوا ہر بات بری لگنے لگی تھی,,اسے اپنی دوستوں کا مان رکھنا بھول گیا تھا,,وہ بھول بیٹھی تھی کہ وہ ماں با پ جو معا شرے میں سر اٹھا کر چلتے ہیں ,,انکی کیسی جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے... اور ربّ کے فر مان نے نو رالابصار کی آنکھیں بھگو ڈالیں ... "بیشک انسان خسا رے میں ہے" کیا آپ جان سے عزیز لوگوں کو آگ سے کھیلتا اس سے جلتا دیکھ سکتے ہیں ؟؟کیا وہ لوگ جنہیں آپ خون کے رشتوں کی طرح عزیز رکھتے ہوں انہیں لٹتا دیکھ سکتے ہیں ..نورالابصار رونے لگی کتنا روکا تھا میں نے حور تم کو..تمہاری یہ حالت مجھ سے دیکھی نہیں جا تی میرا دل کٹ رہا ہے اندر سے سنبھا لو اپنے آپ کو... حور عین عشق وہ امر بیل ہے جو جس درخت سے لپٹتی ہے اسے بنجر کر دیتی ہے..یہ آگ کو پھول سمجھ کر اسکے گردمنڈلا نے والی ہم لڑ کیاں کہاں جا نتی ہیں... اسے ایک ایک کر کے اللّٰہ کے فر مان یا د آنے لگے..ہاں اور جو اللّٰہ کے احکا مات سے روگردانی کرے دنیا اسکے لیے تنگ کر دی جا تی ہے "اے نبی کی بیویو !تم عام عورتوں میں سے کسی کی طر ح نہیں ہو,اگر تم اللّٰہ سے ڈرتی ہو تو بات میں نر می اختیا ر نہ کیا کرو .پھر جس شخص کے دل میں بیماری ہے وہ لا لچ میں پڑجا ئے گا.اور معروف با ت کرو" (الاحزاب:32) اللّٰہ اپنے بندوں پہ بہت ہی کر یم اور مہربان ہے حور وہ جا نتا ہے کہ کس کام میں پڑنا میرے بندوں کے لیے خطر ناک ہے اور اس سے وہ بہت پہلے ہی ہمیں خبردار کرتا ہے کہیں سزا کا خوف دلا کر ,کہیں نفس کو کنٹرول کر نے پر جنت کی بشارت دے کر..اور ہم نادان لڑ کیوں کو یہ بے جا سختیاں نظر آتی ہیں,,میرے اللّٰہ کا کلام تو سراسر خیر ہے...جتنا جھاڑیوں کے قریب جا ؤ گی نا اتنا ہی الجھنے کا خطرہ ہے..اسی لیے ان سے دور رہ کر چلنے کا حکم ہے,,یہی پر ہیزگا ری کا اعلٰی مقام ہے. جن با توں کو ہم معمولی سمجھ لیتے ہیں نا کیا ہوا معمولی چٹ چیٹ ہی تو ہے ,,we r just friends,,, یہ باتیں عمر بھر کا روگ بن جا تی ہیں اپنے آپ کو سنبھال لیجیئے کیونکہ آپ اپنے بابا کا فخر ہیں.. تم اک دل کو لیے بیٹھے ہو.. ہم نے نسلوں کو اجڑتے دیکھا ہے... ©حیا مریم

Wednesday, 2 March 2016

من کا مندر

جب اس نے آنسو کے پہلے قطرے کو من میں سمو یا تھا آسمان رویا تھا..چپ چاپ سر کتی ہوا سے پیڑ سر گو شیا ں کر رہے تھے . . تقدیر پہ نو حا ں کنا ں کتنے ہی آنسو اس کے من نے سمیٹے تھے چپ چا پ..اور اسے قا نع بنا دیا تھا من کے مندر نے..زمین میں دفن اس بیج کی سسکیا ں آسمان بھی سن کے رو یا تھا..کتنا سر سبز تھا وہ با ہر سے دوسروں کو جینے کے لیے آکسیجن کی فراوانی دینے والا خود زمین میں بے نا م و نشاں گھٹ رہا تھا... دوسروں کو سا یہ دینے والا وہ شجر کتنا تنہا تھا جو زمین میں پیوست اپنا کھو کھلا پن محسوس کر سکتا تھا سا یہ لینے والے آتے اور اس شجر کی وسعت ,فیا ضی کو سرا ہتے چلے جا تے..وہ سایہ دینے والا تھا پر اسکے پا س کو ئی سا ئباں نہ تھا..زمین اسکی فیا ضی پہ تڑ پی جسکا کو ئی نہ تھا.... حیا مر یم